امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات کا دوسرا دور اختتام پذیر ہوگیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا یہ دور بھی خوشگوار ماحول میں ہوا اور فریقین کے درمیان تعمیری گفتگو دیکھنے میں آئی اور مذاکرات کے اس مرحلے میں فریقین نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، جب کہ مذاکرات کا تیسرا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ایرانی ترجمان نے واضح کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے اور تہران کو امید ہے کہ اس حوالے سے پائے جانے والے شکوک و شبہات کو دور کیا جاسکے گا۔
دوسری جانب ایرانی مذاکراتی ٹیم کے رکن اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام سے متعلق شفاف انداز میں آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے اور عالمی برادری کے ساتھ کھلے دل سے تعاون کا خواہاں ہے۔واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ مذاکرات جوہری معاہدے کی بحالی اور تحفظات کے ازالے کے لیے جاری ہیں جن پر دنیا بھر کی نظریں مرکوز ہیں۔
سیالکوٹ،ممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں میٹنگ
مذاکرات کامیاب، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنیکا اعلان کردیا
وزیر مملکت کھئیل داس کی گاڑی پر سندھ میں حملہ، وزیراعظم کی مذمت