پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی کوارڈی نیشن کمیٹی کے پانچویں اجلاس میں پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال اور ملکی حالات کے پیش نظر اکٹھے چلنے پر اتفاق کیا گیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب شریک ہوئیں جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ، ندیم افضل چن، حسن مرتضی اور علی حیدرگیلانی نے شرکت کی۔کمیٹی کے بعض رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت ہوئے ۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب ،آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔
کواردی نیشن کمیٹی نے پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا جبکہ سب کمیٹی کی ملاقاتوں میں ہونے والے فیصلوں پر مشاورت کی۔بعد ازاں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے اسمبلی میں پیش کیے گئے بلدیاتی بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ملکی حالات کے پیش نظر ساتھ چلنے پر اتفاق ہوا، امید ہے کہ ہم مزید آگے بڑھیں گے ،اجلاس میں زراعت اور گندم سے متعلق بات ہوئی اور گورننس سے متعلق تحفظات بھی رکھے۔حسن مرتضی نے کہا کہ پانی کی تقسیم ارسا طے کرتا ہے، کینالز کا معاملہ تکنیکی ہے اور اسے تکنیکی بنیاد پر ہی دیکھنا چاہیے، نئی نہریں نکالی جائیں گی تو اس کے لیے پانی کہاں سے آئے گا جبکہ اس وقت ہم اپنے اپنے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں، گفتگو کے بعد بہتر راستہ نکلے گا۔
اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ارسا میں پانی کی تقسیم کا معاملہ طے ہے جس پر سب کا اتفاق ہے، سندھ کا حق ہے کہ وہ اپنے پانی کی حفاظت کرے۔انہوں نے کہا کہ بتایا گیا 10 ملین ایکڑ پانی کا گیپ ہے ، سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کے معاملات پر ڈیٹا کے مطابق بات کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر عوامی نمائندوں کو اختیار ملنا چاہیے، پیپلزپارٹی بھی چاہتی ہے پنجاب میں اچھی گورننس ہو۔
اداکارہ انجلینا جولی کی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ
کراچی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں، 172 ڈرائیور گرفتار
امارات کے وزیر خارجہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
محسن نقوی کی سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
شادی کا جھانسہ، گھوٹکی پولیس نے ضلع خیبر کے رہائشی کو اغوا ہونے سے بچالیا