رواں برس چاقو حملے کا شکار ہونے والے معروف بھارتی اداکار سیف علی خان نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں ایک عالیشان گھر خرید لیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سیف علی خان نے قطر کے سینٹ ریگیس مارسا عربیہ نامی جزیرے پر واقع ‘دی پرل’ میں ایک شاندار پراپرٹی میں سرمایہ کاری کی ہے۔
یہ پراپرٹی سیف علی خان کی جائیدادوں کی فہرست میں ایک نیا اضافہ ہے، جو پہلے ہی آبائی پٹودی محل اور باندرہ کے عالیشان اپارٹمنٹ کی مالک ہیں۔ ان کی حالیہ سرمایہ کاری اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنی زندگی میں نئے تجربات اور مواقع کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔سیف علی خان نے قطر میں اپنے نئے گھر کی خریداری کی وجہ پر بات کی۔ ان کا کہنا تھا، "یہ گھر میری ‘ہالیڈے ہوم’ یا ‘سیکنڈ ہوم’ کے طور پر ہے، جس کے بارے میں میں سوچ رہا تھا۔ اس گھر کے حوالے سے جو چیزیں مجھے پسند آئیں وہ یہ ہیں کہ یہ زیادہ دور نہیں اور یہاں تک پہنچنا بہت آسان ہے، اور سب سے اہم بات یہ کہ یہ ملک بہت محفوظ ہے، جہاں رہنا مجھے بے حد اچھا لگتا ہے۔”
سیف علی خان نے مزید کہا کہ "یہ پراپرٹی ایک جزیرے کے اندر واقع ہے اور اس کا تصور ہی بہت پرتعیش اور خوبصورت ہے۔ یہ جگہ واقعی رہنے کے لیے بہت خوبصورت ہے۔” انہوں نے اپنی سرمایہ کاری کے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "میں قطر شوٹنگ کے لیے آیا تھا اور جہاں ہم ٹھہرے، وہ جگہ نہ صرف بہت محفوظ تھی بلکہ اس کی خوبصورتی اور طرز زندگی نے مجھے بہت متاثر کیا۔”
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سیف علی خان پر رواں برس 16 جنوری کی آدھی رات کو چاقو حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے، تاہم اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں اور اپنی زندگی کے نئے مراحل میں قدم رکھ چکے ہیں۔ ان کی قطر میں پراپرٹی کی خریداری اس بات کا غماز ہے کہ وہ نئی جگہوں پر سکونت اختیار کرنے کے لیے تیار ہیں، جہاں وہ اپنے خاندان کے ساتھ خوبصورتی اور امن کے ماحول میں وقت گزار سکیں۔








