پاکستان کےسابق فاسٹ بائولر عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ وسیم اکرم سے میرا سامنا نہیں ہوا، جس دن سامنا ہوا اس دن لگ پتہ جائے گا،
ذیشان کے ساتھ یوٹیوب پر ایک وی لاگ میں ایک انٹرویو میں عطاء الرحمان کا کہنا تھا کہ راشد لطیف کی کتاب پر تبصرہ کرتا ہوں انکا بیان بھی آیا تھا کہ عطاء الرحمان بے قصور ہے ،میں ان کا مشکو ر ہوں ،انکو حقیقت کا پتہ چل گیا، باقی اور بھی بتائیں گے میں بھی بتاؤں گا، میں نے ایک ٹی وی پروگرام میں بھی بتا دیا تھا کہ پروگرام بدلنے کی وجہ سے مجھ پر پابندی لگی تھی، وسیم اکرم فکسنگ کا سلطان ہے، عمران خان نے اس کو تمغہ امتیاز سے کیوں نواز ا یہ میرے لئے حیران کن تھا، ملک کے غداروں کو بھی تمغہ دیا جاتا ہے، کرپشن ایک ملک کے اندر ہوتی ہے، جنہوں نے کی انکے ہاتھ کاٹ دیں لیکن ان لوگوں نے تو ملک کو بیچ دیا، اسکی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی،ہمارے مستقبل کے کھلاڑیوں کا مستقبل تباہ ہوا،یہاں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا، انکو تمغے نہیں چھتروں کے ہار ڈالنے چاہئے، انکے ضمیر مرے ہوئے ہیں، یہ ضمیر فروش لوگ ہیں، وسیم اکرم……کو اپنا باپ فائدے کے لئے بنالیتا ہے، وسیم اکرم پر ایک نہیں سو بین لگنے چاہئے،جسٹس قیوم نے مجھے کہا تھا کہ اس کو کیوں بچا رہے ہو، میں جھوٹا ہوں تو عدالت لے جائیں، جسٹس قیوم کی رپورٹ پڑھیں سب سامنے آیا ہوا ہے،
عطاء الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لوگوں کی سمجھ نہیں آتی، منافقت کیوں کرتے ہیں، ٹی وی پر بیٹھ کر کہتے ہیں کہ یہ الزام تھا، کھلاڑی پکڑے گئے، انکو جیل ہو گئی کیا پھر بھی الزام تھا، آج ٹی وی پر بیٹھ کر تبصرے ہو رہے ہیں یہ بھی ایک پاکستان کی کرکٹ کا المیہ ہے کہ رپورٹر کرکٹ پر بات کر رہا اور کھلاڑیوں کو کرکٹ سکھا رہے، یہ سلسلہ ہوا پڑا ہے،میں گڑھے مردے نہیں اٹھاتا ،وہ باتیں کرتا ہوں جو نیوجنریشن کو پتہ چلے، ان کے بچوں کو پتہ چلے کہ ان کا باپ فکسر تھا، ہمارا آپ نے فیوچر تباہ کر دیا،میں اپنے بچوں کو کہتا ہوں حلال کا تھوڑا ہی ہوتا ہے، حرام تو وسیم اکرم کی نسلوں سے نکلے گا، میرے ہاتھ اٹھے نہیں،کبھی نہیں اٹھائے، جس دن سامنا ہو گیا پوری دنیا دیکھے گی، وسیم اکرم اکیلا نہیں داڑھی نما بندے بھی ایسے ہی ہیں،میں دنیا کو ان کے بارے میں بتاتا ہوں کہ یہ ہیرو نہیں غدار ہیں، انہوں نے پاکستان کا سودا کیا،یہی لوگ کرکٹ کی تباہی ہیں.وسیم اکرم نے ملک کا سودا کیا ہوا ہے،وسیم اکرم ایسا ہے ساتھ والے کا سودا کر دے تو پتہ نہ چلے،کئی ایسے راز ہیں میں نے بتائے تو یہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے،








