ایرانی بندرگاہ بندر عباس پر زوردار دھماکے سے آٹھ افراد جاں بحق اور کم از کم 750 زخمی ہوئے۔
26 اپریل کو جنوب مغربی ایران کے صوبہ ہرمزگان میں شاہد رجائی بندرگاہ کی گودی میں ہونے والے دھماکے میں ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ جنوب مغربی ایران میں بندر عباس کی بندرگاہ پر ایک زبردست دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 750 زخمی ہو گئے ہیں۔ ابتدا میں جانی نقصان کافی کم بتایا جاتا رہا۔تاہم اب گودی میں ہونے والے ایک دھماکے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 8 بتائی جا رہی ہے اور زخمیوں کی تعداد ساڑھے سات سو یا اس سے بھی زیادہ ہونے کا اندازہ ہے۔
اس سانحہ کے بعد سوشل میڈیا پر عام شہریوں کی پوسٹ کی ہوئی بہت سی ویدیوز میں دیکھا گیا کہ دھماکے سے بندرگاہ کے احاطے کے شاہد راجائی کے حصے سے گاڑھا، سرمئی دھواں نکلا، ابتدا میں حکومت کا کہنا تھا کہ دھماکہ ممکنہ طور پر ذخیرہ کیے جانے والے کیمیکلز سے منسلک تھا۔ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی نے کہا کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کے باوجود فائر فائٹرز آگ بجھانے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔مہر خبررساں ایجنسی کی جانب سے تقسیم کی گئی ایک ویڈیو میں دھماکے کے لمحے کی نگرانی کی فوٹیج دکھائی گئی، جو بندرگاہ کے ایک گودام میں ہوا دکھائی دیتا ہے۔ دیگر فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر آگ کی جگہ پر پانی گراتے رہے۔ یہ آگ دھماکوں کے نتیجہ میں پھیلی تھی۔
سرکاری میڈیا کے مطابق ملبہ وسیع رقبے پر پھیلا ہوا تھا اور پورٹ کمپلیکس کی کئی عمارتوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی کلومیٹر کے دائرے میں موجود کھڑکیاں بکھر گئیں۔بندر عباس شہر میں کچھ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لوگ ایک عمارت کے ملبے میں پھنسے ہوئے تھے جو ملبے کا ڈھیر بن گئی تھی۔صوبے کے گورنر محمد اشوری تازیانی نے کہا کہ زخمیوں کو بندر عباس کے طبی مراکز میں منتقل کیا جا رہا ہے اور آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق بندرگاہ کو بند کر دیا گیا ہے اور میری ٹائم آپریشنز معطل کر دیے گئے ہیں۔
ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ وزیر داخلہ کو "حادثے کے علاقہ کا جائزہ لینے” کے لیے خطے میں بھیجا گیا تھا۔سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے بتایا کہ دھماکہ بندرگاہ کے کیمیکل اور سلفر کے ذخیرہ کے علاقے میں ہوا۔ایک حکومتی ترجمان، فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ دھماکے کی وجہ معلوم کرنے میں کچھ وقت لگے گا – لیکن اب تک جو بات طے ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ بندرگاہ کے ایک کونے میں کنٹینرز رکھے گئے تھے جن میں ممکنہ طور پر کیمیکل موجود تھا جس میں دھماکہ ہوا تھا۔ لیکن جب تک آگ بجھ نہیں جاتی، اس کی وجہ معلوم کرنا مشکل ہے۔”
شاہد راجی 2,400 ہیکٹر (تقریبا 5,900 ایکڑ) پر محیط کنٹینر کی ترسیل کے لیے ایک بڑی فیسیلیٹی ہے۔ یہ تیل اور جنرل شپنگ سمیت سالانہ 70 ملین ٹن کارگو ہینڈل کرتا ہے۔ اس میں تقریباً 500,000 مربع میٹر (5.4 ملین مربع فٹ) گودام اور 35 شپنگ برتھ ہیں۔بعد میں حکام نے وضاحت کی کہ اس دھماکے سے تیل کی تنصیبات میں سے کوئی متاثر نہیں ہوئی۔
سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار پولیس اہلکاروں کےہوش ربا انکشافات
یاہو کی گوگل کروم خریدنے میں دلچسپی
لاہور ائیر پورٹ پر میزائل سسٹم کی بیٹری پھٹنے کی خبر جھوٹی نکلی
پی ایس ایل ، لاہور نے ملتان کو شکست دے دی
وزیراعظم کا ایرانی صدر کو فون، دہشتگرد حملے کی مذمت