سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 54 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارجیوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے دراندازی کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 54 خوارجیوں کو ہلاک کردیا، ہلاک خوارجیوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق یہ خوارج ”اپنے غیر ملکی آقاؤں“ کے اشارے پر پاکستا ن میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے لیے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔
انوشکا اور ویرات کے بھارت چھوڑنے کی وجہ سامنے آ گئی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے لیے بڑا دن ہے، سیکیورٹی فورسز کو اس حملے کی بروقت اطلاع مل گئی تھی اور فورسز خوارجیوں کی دراندازی سے برقت آگاہ ہوگئیں تھی جس کے بعد حکمت عملی کے تحت انہیں تین اطراف سے گھیر کر 54 خوارجیوں کو ہلاک کیا گیا، یہ اب تک جہنم رسید ہونے والے خوارجیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
لندن میں اسر ائیلی او ر بھارتیوں کا پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر حملہ
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس یہ معلومات کچھ دن سے تھیں کہ ان کے بیرونی آقا ان پر زور ڈال رہے تھے کہ یہ جلدازجلد پاکستان میں گھسیں اور وہاں کوئی ( دہشت گردانہ )سرگرمی انجام دیں، انہی معلومات کی بنیاد پر سرحدوں پر نگرانی اور چیکنگ سخت کردی گئی تھی۔








