مزید دیکھیں

مقبول

اداکاری کے لیے نوجوان نے مکیش امبانی کی ملازمت چھوڑ دی

بھارت کے ایک نوجوان پراتیک گاندھی نے اپنے شوق...

سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے...

بشریٰ کو جیل میں دی گئی سہولیات کی رپورٹ عدالت پیش

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق خاتونِ اول اور بانی...

سندھو دریا ہمارا ہے یا اس دریا میں ہمارا پانی بہے گا یا تمہارا خون ,بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی...

 اوچ شریف: پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا ایکشن، 700 کلو گرام مضر صحت گوشت ضبط،ایک ملزم گرفتار،دوسرا فرار

اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) تھانہ اوچ شریف کے علاقے میں غیر قانونی اور مضر صحت گوشت کی فروخت کے خلاف ایک بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سکھر انٹرچینج کے قریب موضع محمد اور اوچ شریف میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عمران حیدر سیال نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک لوڈر رکشہ کو روکا جس میں تقریباً 700 کلوگرام غیر تصدیق شدہ اور انسانی صحت کے لیے مضر گوشت لادا گیا تھا۔ مجسٹریٹ نے موقع پر ہی گوشت اور رکشہ کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ملزم محمد نوید قریشی کو گرفتار کر لیا گیا۔ تاہم دوسرا ملزم عمران قریشی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر محمد اعجاز نے ضبط شدہ گوشت کا معائنہ کرنے کے بعد اسے نہ صرف غیر قانونی قرار دیا بلکہ اسے شہریوں کی صحت کے لیے بھی انتہائی خطرناک قرار دیا۔ ان کی رپورٹ کے مطابق یہ گوشت کسی مجاز مذبح خانے سے حاصل نہیں کیا گیا تھا اور اس میں بیماریوں کے جراثیم موجود ہو سکتے تھے۔

تھانہ اوچ شریف کی پولیس ٹیم نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے سلاٹر کنٹرول ایکٹ 1963 (ترمیمی 2016) کے تحت ملزمان کے خلاف باضابطہ ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ڈاکٹر محمد اعجاز نے بھی قانونی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس غیر قانونی گوشت کی فروخت سنگین جرم ہے جس سے شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔

اس کامیاب کارروائی کے نتیجے میں اوچ شریف میں غیر قانونی اور مضر صحت گوشت کی فروخت کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ حکام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ اور صحت مند غذا کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں