29 اور 30 اپریل کی رات بھارتی ائیر فورس کے چار رافیل جنگی طیارے بھارتی جغرافیائی حدود میں رہتے ہوئے مقبوضہ جموں کشمیر میں پٹرولنگ کرنے کے لیے پرواز بھرتے رہے۔ ان طیاروں کی موجودگی نے علاقے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا۔ تاہم، پاکستان ائیر فورس کے طیاروں نے بھارتی جنگی طیاروں کی فوراً نشان دہی کر لی اور اپنی فضائی حدود کا بھرپور دفاع کیا۔

پاکستانی ائیر فورس کی بروقت اور مستعد کارروائی کے نتیجے میں بھارتی رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے اور فوراً اپنی سمت تبدیل کرتے ہوئے راہ فرار اختیار کر لی۔ پاکستانی ائیر فورس کی اس کارروائی نے بھارتی فضائیہ کو سخت مایوس کیا اور پاکستان کی فضائی حدود کے تحفظ کی صلاحیت کو واضح طور پر ظاہر کیا۔پاکستانی افواج نے اس موقع پر یہ پیغام دیا کہ وہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہیں۔ پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور چوکسی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ملک کی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے پاکستان کی افواج کسی بھی لمحے تیار ہیں۔

اس واقعے کے بعد عالمی سطح پر بھارتی جارحیت کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے ہیں، اور پاکستان نے اپنے دفاع کے لیے مضبوط اور فیصلہ کن اقدامات کا عزم ظاہر کیا ہے۔

Shares: