خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو یہ مودی کی آخری جنگ ہو گی۔

گرپتونت سنگھ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پنجاب بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا اور نیا ملک بنے گا، بھارتی پنجاب پاکستان کیساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے، پاک آرمی کے لیے بھارتی پنجاب میں لنگر لگائیں گے، اور اس جنگ کے نتیجے میں بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر کے ایک نیا ملک، خالصتان، قائم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کا ہم مقابلہ کریں گے، مقبوضہ بھارتی پنجاب کے کینٹ ایریا میں وال چاکنگ شروع ہو گئی ہے جس میں پیغام دیا گیا ہے کہ سکھ پاکستان کے خلاف نہ لڑیں، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خالصتان (بھارتی پنجاب) کی علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کی حمایت کرے۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی کمپنیاں ایئربس 320 طیارے گراؤنڈ کرنے پر مجبور

تحریک خالصتان کے رہنما نے انکشاف کیا کہ مقبوضہ بھارتی پنجاب کے کینٹ ایریاز میں وال چاکنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جس میں لکھا جا رہا ہے ”سکھ پاکستان کے خلاف نہ لڑیں سکھ قوم بھارت کی اس جارحیت کا حصہ نہیں بنے گی بلکہ ظلم کے خلاف کھڑی ہوگی-

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بھارت کے اندر آزادی کی تحریکیں شدت اختیار کر رہی ہیں، اور مودی حکومت کی پالیسیوں نے پورے ملک کو آگ میں جھونک دیا ہے خالصتان کے قیام کا وقت قریب آ چکا ہے اور اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو یہ اس کے وجود کے خاتمے کا آغاز ہوگا۔

وزیر اعظم پہلگام واقعہ کی انکوائری کی پیشکش کر چکے ہیں،بلاول بھٹو

Shares: