وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پاکستانی نیوز چینلز کو بلاک کرنے کا فیصلہ بھارتی حکومت کی فسطائی کا ثبوت ہے-
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے بھارت میں پاکستانی چینلز اور اینکرز پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی پابندیاں شرمناک عمل ہے بھارت میں جب الیکشن قریب آتے ہیں تو بی جے پی فالس فلیگ آپریشن کر کے ہمدردیاں بٹورتی ہے،پاکستانی نیوز چینلز کو بلاک کرنے کا فیصلہ بھارتی حکومت کی فسطائی کا ثبوت ہے، انتہا پسند مودی سرکار پابندیوں سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو چھپا نہیں سکتی، کسی بھی قسم کی پابندی کشمیری عوام کو راہ آزادی سے ہٹا نہیں سکتی-
شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی مذمت کی، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان نے دہشت گرد نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا، بھارت خود دہشت گردی میں ملوث رہا، بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، پاکستان میں 20 سال میں بدترین دہشت گردی ہوئی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار پاکستان شہید ہوئے۔
بھارتی پنجاب پاکستان کیساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے،خالصتان تحریک رہنما
شرجیل میمن نے کہا کہ سابق وزیراعظم بینظیربھٹو بھی دہشت گردی میں شہید ہوئیں، مساجد، امام بارگاہوں اور سیاسی اجتماعات پر حملے ہوئے، اے پی ایس میں معصوم بچوں نے جام شہادت نوش کیا، بھارت جھوٹ اور پروپیگنڈے کا ماہر ہے، بھارت ہر چیز کا الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے، بھارت آج تک ایک بھی الزام ثابت نہیں کرسکا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل نہیں کررہا، بھارت مسلسل کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے، بھارت نے پلواما کا ڈرامہ رچایا، مودی سرکار نے اقلیتوں کو نقصان پہنچایا، بھارت میں سکھ اور مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے، بھارت نے کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کو نشانہ بنایا، بھارتی الزامات کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔
وزیر اعظم پہلگام واقعہ کی انکوائری کی پیشکش کر چکے ہیں،بلاول بھٹو
انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادو جیسے دہشت گرد پاکستان کی تحویل میں ہیں، بھارتی دہشت گردی کے ٹھوس شواہد پاکستان کے پاس ہیں، 7 لاکھ بھارتی فوجی پہلگام میں موجود ہیں، حملے کے وقت 7 لاکھ فوجی کیا کررہے تھے، پاکستان ہرقسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، عوام، افواج پاکستان بھارت کومنہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کو شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے ایٹمی قوت بنایا، بینظیربھٹو نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی سے لیس کیا، پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے، وطن کے دفاع کے لیے ہم تمام سیاسی اختلافات بھلا کر متحد ہوجاتے ہیں، پاکستان کے تمام میڈیا ہاؤس اور اخبارات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا وطن کی جانب اٹھنے والی میلی آنکھ کو نکالنا جانتے ہیں، پاکستان امن پر یقین رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اقدام اشتعال انگیز، غیر ذمے دارانہ اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے معاہدے کی معطلی خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوشش ہے، بھارت اصل مظالم اور ناانصافیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے پہلے بھی فالس فلیگ آپریشنز کا سہارا لیتا آیا ہے۔
پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی کمپنیاں ایئربس 320 طیارے گراؤنڈ کرنے پر مجبور