پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے بھی ملے کی دھمکی کے بعد بھارت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا-

مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے پر بھارت نے بغیر سوچے سمجھے اور بغیر کسی ثبوت کے حملے کا سارا الزام پاکستان پر ڈالا اور جنگ کی دھمکی بھی دی حملے کی دھمکی کے بعد پاکستانیوں کی جانب سے منہ توڑ جواب دینے سے خبردار کیا جارہا ہے اور ایسے میں سینئر اداکار جاوید شیخ نے بھی وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو شیئر کی۔

سینئر اداکار نے کہا کہ ہندوستان نے بغیر ثبوت کے حملہ کیا تو ہم اس کا کڑا جواب دیں گے یہ بات سمجھ سے باہر ہے آدھے گھنٹے کے اندر اندر ایف آئی آر درج ہوئی اور اس میں پاکستان کا نام ہے۔جاوید شیخ نے بھارتی حکومت کو خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا سامنا ہوا تو پاکستان کی جانب سے بھرپور اور واضح ردعمل دیا جائے گا۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے واقعے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد پاک بھارت تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں اس سانحے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان محاذ آرائی میں اضافہ ہوا ہے، اور سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ فنکار بھی کھل کر اظہار خیال کر رہے ہیں۔

پاکستانی نیوز چینلز کو بلاک کرنے کا فیصلہ بھارتی حکومت کی فسطائی کا ثبوت ہے، شرجیل میمن

Shares: