مزید دیکھیں

مقبول

عمران خان پر وزیرآباد حملہ کے ملزم نوید کو عمر قید کی سزا

گوجرانوالہ انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان پر وزیرآباد...

‏مہنگائی نے عوام کو سولی پر لٹکا دیا.تحریر: زرلش کشمیری

اسلامی جمہوریہ پاکستان، وہ عظیم ریاست جسے قربانیوں اور...

مودی کے اقدام سے بھارتی معیشت تباہ، ائیر لائن انڈسٹری کریش کرگئی

بھارتی وزیراعظم مودی کے اقدامات سے بھارتی ائیرلائن...

نامور اداکارہ کا ساجد خان پر ہراسانی کا الزام

اداکارہ نوینا بولے نے معروف ہدایت کار ساجد خان...

کوئٹہ کے رہائشی 23 سالہ آریان شاہ کی میت بھارت سے پاکستان پہنچ گئی

بھارت میں دوران علاج جاں بحق ہونے والے کوئٹہ کے رہائشی 23 آریان شاہ کی میت پاکستان پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق میت اور لواحقین ضروری کارروائی کے بعد کوئٹہ روانہ ہوں گے آریان کے والدین تمام مراحل میں معاونت پر بلوچستان حکومت کا تشکر کا اظہار کیا ہے،حکومت بلوچستان نے پاکستانی سفارتخانہ کے ذریعے اسپتال اور سفری اخراجات کی ادائیگی ممکن بنائی۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کا رہائشی آریان شاہ علاج کے لیے انڈیا کے شہر چنائی کے اسپتال میں دسمبر 2024سے زیر علاج تھا والدہ آریان نے بتایا کہ بلوچستان حکومت نے 3 کروڑ علاج کے لیے دیے جو کم پڑ گئے ، آریان کے علاج کے لئے مزید پیسوں کی اشد ضرورت تھی، اسپتال کے بقایا جات کی ادائیگی کے بعد ہی میرے بچے کی میت دی جائے گی اس مشکل وقت میں مدد کی جائے، مجھے میرے بچے کی میت کے ہمراہ واپس پاکستان لانے کا بندوبست کیا جائے، حکومت پاکستان،آرمی چیف سے اپیل سے اپیل کی تھی کہ میری مدد کریں۔