باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کےسینئر، معروف صحافی اور تجزیہ نگار،اینکر مبشر لقمان نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوؤں کو خود قتل کیا تاکہ اس کا الزام پاکستان اور کشمیری مزاحمتی تنظیموں پر ڈالا جا سکے۔
مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرپوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی انتہائی خفیہ دستاویزات موجود ہیں جو یہ ثابت کرتی ہیں کہ بھارت نے خود اپنے لوگوں کو بے رحمی اور سفاکی سے قتل کیا، اور اب ان ثبوتوں کو دنیا کے سامنے لایا جائے گا تاکہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کا چہرہ بے نقاب ہو۔ پلوامہ حملہ دراصل ایک مکمل طور پر ’’را‘‘ کی منصوبہ بندی تھی، جسے بھارت نے اپنی عوامی ہمدردی حاصل کرنے اور پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کے لیے استعمال کیا ، اس حملے میں بھارتی ایجنسی کے اہلکاروں نے خود اپنے شہریوں کو نشانہ بنایا اور اس کے بعد ایک جعلی بیانیہ دنیا بھر میں پھیلایا۔
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ’’پلوامہ حملہ ایک خود ساختہ ڈرامہ تھا، جس میں بھارت کی خفیہ ایجنسی نے اپنے ہی سپاہیوں کو مار کر اس کا الزام پاکستان پر دھر دیا۔ میرے پاس اندرونی خطوط اور کلاسیفائیڈ معلومات موجود ہیں جو اس سازش کی مکمل تصدیق کرتی ہیں،‘‘ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی ان دستاویزات اور دیگر شواہد کو عوام کے سامنے پیش کریں گے، تاکہ عالمی برادری کو یہ اندازہ ہو سکے کہ بھارت خود اپنے شہریوں کو قتل کر کے پاکستان کو موردِ الزام ٹھہراتا رہا ہے۔
https://x.com/mubasherlucman/status/1917671088558944397
مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ "را” نے کچھ مخصوص تنظیموں کو فنڈنگ اور سہولت فراہم کی تاکہ ان کے ذریعے ایسے حملے کرائے جا سکیں جو بھارت اپنے بیانیے کے لیے استعمال کر سکے۔ اب شواہد موجود ہیں جو ’’را‘‘ اور ان تنظیموں کے درمیان رابطوں کو ثابت کرتے ہیں۔پاکستان عشروں سے بھارتی جھوٹے پروپیگنڈے کا نشانہ رہا ہے، مگر اب وقت آ گیا ہے کہ ان جھوٹوں کو بے نقاب کیا جائے۔ انہوں نے بین الاقوامی میڈیا اور اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان شواہد کا غیرجانبدارانہ جائزہ لیں۔
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ خفیہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ بھارتی خفیہ ایجنسی را ہی تھی جس نے مقوضہ کشمیر میں قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔
پہلگام ڈرامہ، ” کھرا سچ”مبشر لقمان کا واضح پیغام.تحریر:نور فاطمہ
بھارت میں مبشر لقمان یوٹیوب بند،ایکس بھی بند ہو سکتا، مبشر لقمان کا بھارتیوں کو مشورہ
مودی کا سچ پر وار،مبشر لقمان کا چینل بھارت میں بند،پاکستانی صحافیوں کا شدید ردعمل
بھارت کو "کھرا سچ”ہضم نہ ہوا، مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل بند کر دیا
پہلگام حملہ، اینکر پرسن مبشر لقمان نے انڈین میڈیا او رحکومت کا جھو ٹ بے نقاب کر دیا