بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی پاکستان میں دہشتگردی کے لیے خوارج گروہوں کو اسٹریٹیجک، مالی اور مادی مدد فراہم کرنے کی پالیسی ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہے۔

بھارت ہمیشہ سے خوارج کا ایک بڑا سرپرست رہا ہے، جو انہیں اسٹریٹیجک رہنمائی، مالی اور مادی مدد فراہم کرتا ہے تاکہ وہ پاکستان میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بدامنی اور پرتشدد کارروائیاں کریں پاکستان نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے ملک میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد بارہا پیش کیے ہیں۔

خوارج گروہوں کے درمیان ہونےو الی حالیہ گفتگو نے ایک بار پھر ’’را‘‘کی جانب سے دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی کو بے نقاب کر دیا ہے، جنہیں پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی سرحد پار کرنا بھارت کی تاریخی بھول ثابت ہوگی،مریم اورنگزیب

آڈیو گفتگو میں افغانستان میں موجود ایک خارجی، انس، اپنے ساتھی ابوذر کو بتا رہا ہے کہ ایک بھارتی ’را‘ ایجنٹ کے کہنے پر دہشتگرد گروہ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ گروہ پہلے ’تحریک طالبان غزوہ ہند‘ کے نام سے جانا جاتا تھا تاہم چونکہ اس کا نام بھارت مخالف تاثر دیتا تھا، اس لیے ’را‘ نے اسے بدلنے کی ہدایت دی۔

بعد ازاں مارچ 2025 میں ’انقلابِ اسلامی پاکستان ’ کے نام سے ایک نیا گروہ سامنے آیا، جسے اپریل 2025 میں بھارتی ایجنٹ کی ہدایت پر ’اتحاد المجاہدین پاکستان‘ کا نام دے دیا گیا یہ تبدیلی اس بات کا ثبوت ہے کہ ’را‘ نہ صرف ان گروہوں کو ہدایات دیتی ہے بلکہ ان کی شناخت اور بیانیہ بھی خود طے کرتی ہے۔

بھارت ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہا، ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا،شاہد آفریدی

آڈیو گفتگو میں دہشتگرد سنائپر ہتھیاروں اور دیگر سازوسامان کی دستیابی پر بھی بات کرتے ہیں، جس کا مقصد پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا ہے-

Shares: