پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بھارتی جنگی جنون کے مقابلے میں پاکستان کا ہر شہری دفاع وطن کے لیے تیار وبیدار ہے،پاکستان کی مسلح افواج ازلی دشمن بھارت کی "خاطر”کرنے کے لئے الرٹ ہیں،بھارت رافیل لے آئے یا کچھ اور جذبہ ایمانی کو شکست نہیں دی جا سکتی، مرکزی مسلم لیگ دفاع پاکستان کے لئے قوم کو متحد و بیدار کر رہی ہے، پاکستانی نوجوانوں کے اندر وطن پر مر مٹنے کا جذبہ خوش آئند ہے.
ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو،جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک و دیگر نے خطبات جمعہ کے اجتماعات سے خطابات و کارکنان کے وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ بھارت نے اس خطہ میں کھلی جنگ شروع کر رکھی ہےسندھ طاس معاہدہ توڑنا ،آبی جارحیت،پاکستانی صحافیوں کے یوٹیوب چینل،سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنا،میڈیا کے خلاف جنگ، اور پھر مودی سرکار کی پاکستان پر حملے کی اجازت،مودی موذی بن چکا ہے،اور موذی کا علاج پاکستانی قوم کو کرنا آتا ہے.بھارت نے اگر پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو اس کا وہ جواب ملے گا کہ مودی کی نسلیں یاد رکھیں گی
قاری محمد یعقوب شیخ،حافظ خالد نیک کا کہنا تھا کہ پہلگام حملہ دراصل ایک منظم ریاستی دہشتگردی تھی جسے بھارت نے اپنی خفیہ ایجنسی کے ذریعے انجام دے کر پاکستان پر الزام دھرنے کی کوشش کی،بھارت کا منصوبہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کا خون بہا کر عالمی ہمدردی حاصل کرنا اور پاکستان کو دہشتگرد ریاست ثابت کرنا تھا، لیکن دستاویزات نے ثابت کر دیا کہ یہ تمام تر ڈرامہ بھارتی اسٹیبلشمنٹ کی گھناونی سازش تھی،پاکستانی حکمران بھارتی سازشوں کو عالمی دنیا کے سامنے بے نقاب کریں اور بھارت کو دہشت گرد اسٹیٹ ڈکلیئر کروایا جائے.








