سینٹرفارچائنااینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر اورچینی صدر کے سابق معاون ڈاکٹر وکٹرگاؤنےپاکستانی موقف کی حمایت کردی۔

باغی ٹی وی کے مطابق سینٹرفارچائنااینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر اورچینی صدر کے سابق معاون ڈاکٹر وکٹرگاؤنےپاکستانی موقف کی حمایت کردی۔ڈاکٹر وکٹر گاؤ کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے پر مکمل اور غیرجانبدار تحقیقات ضروری ہیں، کسی بھی جارحیت کوروکناوقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان کےخلاف کسی بھی جارحیت کے خلاف چین پاکستان کےساتھ کھڑا ہوگا، چین پاکستان کی خودمختاری اورسالمیت کے دفاع کے لیے ہرسطح پرپرعزم ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کےموقف سے واضح ہے کہ پہلگام فالس فلیگ پر تحقیقات ضروری ہیں،دنیا کے کئی ممالک بھارت سےالزام تراشی کی بجائے تحقیقات کا مطالبہ کر چکے ہیں۔اقوام عالم کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی تحقیقات کا مطالبہ پاکستان کے موقف کی جیت ہے۔

کراچی، پانی کے سنگین بحران سے اربوں کا نقصان

بس ہوگئی ،شہزادہ ہیری شاہی خاندان سے صلح کے خواہشمند

بھاری جارحیت ہوئی تو دفاع کے جائز حق کا استعمال کریں گے،پاکستانی مندوب

مشرق وسطی کے ممالک کو برآمدات میں اضافہ

Shares: