حکومت پاکستان نے انڈین پریمیر لیگ کو پاکستان میں دکھانے پر پابندی عائد کردی۔
باغی ٹی وی کے مطابق حکومت پاکستان کے مطابق لائیو اسٹریمنگ ایپس کے ذریعے پاکستان میں انڈین پریمیئر لیگ کو اب نہیں دکھایا جائے گا، فیصلہ بھارتی حکومت کے جواب میں کیا گیا۔آن لائن اسٹریمنگ چینل کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت پاکستان کے احکامات پر آئی پی ایل کی آن لائن اسٹریمنگ اب پاکستان میں نہیں دکھائی جائیں گی۔حکومت نے پاکستان میں مقامی پلیٹ فارمز پر آئی پی ایل کی آن لائن سٹریمنگ پر پابندی عائد کر دی۔
واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے تہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد اپنے ملک میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) دکھانے پر پابندی عائد کی تھی۔بھارت کے لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’فینکوڈ‘ نے اچانک (پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی براہ راست نشریات معطل کردیں جب کہ ٹورنامنٹ سے متعلق تمام ویڈیوز بھی اپنے چینل سے ڈیلیٹ کردیں۔
فینکوڈ نامی اسپورٹس چینل بھارت میں پاکستان سپر لیگ کا واحد ڈیجیٹل اسٹریمنگ پارٹنر تھا جس نے پی ایس ایل 10 کے اب تک ہونے والے 13 میچز بھارت میں براہ راست اپنے پلیٹ فارم پر دکھائے تھے۔جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حکومت پاکستان کے حکم پر پی ایس ایل 10 کے 23 بھارتی براڈ کاسٹرز کو واپس بھارت بھیج دیا تھا۔
غیر قنونی مقیم افغان مہاجرین کی واپسی ، مزید 1,296 افراد روانہ
صحافت واقعی آزاد ہے؟ تحریر:نور فاطمہ
” غلامی سے غلامی تک ". تحریر :عائشہ اسحاق