پی ایس ایل 10 کے 24 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کو 168 رنز کا ہدف ملا جو انہوں نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔قبل ازیں لاہور قلندرز نےمقررہ15اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر160رنز بنائے،کراچی کنگز کو ڈی ایل ایس قانون کے تحت جیتنے کے لیے 168 رنز کا ہدف ملا۔اس جیت کے بعد کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے اور لاہور قلندرز چوتھے نمبر پر آگئی ۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانےوالے میچ میں کراچی کنگز نےلاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی جانب سے محمد نعیم نے 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 29 گیندوں پر تیز ترین 65 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔فخر زمان 51 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔عبدا للہ شفیق نے 18 اور سکندر رضانے 8 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کے جانب سے عباسی آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔حسن علی ، میر حمزہ اور عامر جمال نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہونے والا میچ بارش کے باعث روک دیا گیاہے۔بارش کے باعث لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا میچ پندرہ پندرہ اوورز تک محدود کر دیا گیا۔
بلاول بھٹو کے ایکس اکائونٹ پر پابندی، شرجیل میمن کی شدید مذمت
پانی کے ذخائر میں 16 لاکھ 74 ہزار ایکڑ فٹ اضافہ ریکارڈ
پاک بھارت کشیدگی ،وزیر اطلاعات، ڈی جی آئی ایس پی آر کی سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ
دفاع، عزم اور طاقت کا نشان، پاکستان








