امریکی ریاست کیلیفورنیا کے رہائشی علاقے میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دونوں افراد ہلاک ہوگئے .

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کاؤنٹی فائر ڈیپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کی گئی پوسٹ میں لکھا ’پولیس اور میڈیکل ایگزامینر کے دفتر نے تصدیق کی کہ طیارے میں 2 مسافر موجود تھے جو حادثے میں ہلاک ہو گئے‘۔فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق حادثے کے وقت دونوں گھروں میں رہائش پذیر افراد موجود تھے، تاہم کسی مقامی رہائشی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔محکمے کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائر فائٹرز ایک مکان کی چھت پر موجود ہیں جہاں چھت میں سوراخ ہو چکے ہیں۔

پولیس نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ طیارہ دوپہر تقریباً 2 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بجے) گر کر تباہ ہوا، تو اس میں پائلٹ کے علاوہ ایک مسافر اور ایک کتا سوار تھے۔ وینچورا کاؤنٹی فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ ہفتے کی سہ پہر فائر فائٹرز کو اطلاع ملی کہ لاس اینجلس کے شمال مغرب میں ایک سنگل انجن والا طیارہ 2 رہائشی عمارتوں پر گر کر تباہ ہو گیا ہے،۔

برطانیہ میں دہشت گردی کا شبہ،ایرانیوں سمیت 5 افراد گرفتار

98فیصد سرکاری عازمین حج کو ویزے جاری کر دیے گئے

سنسرشپ اور بدترین کریک ڈاؤن ، بھارت صحافتی آزادی میں151 ویں نمبر پر چلا گیا

حماس کی سرنگ میں بم دھماکہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

Shares: