پاک بھارت گشیدگی پر گزشتہ روز اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) گروپ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان پر بھارت تلملا اٹھا۔

او آئی سی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ نے کہا یہ بیان پاکستان کے کہنے پر دیا گیا جو پہلگام واقعے کے حقائق کو نظرانداز کرتا ہے،بھارتی وزارت خارجہ نے او آئی سی گروپ کے بیان پر کہا کہ بھارت او آئی سی کی جانب سے بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو مسترد کرتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نیویارک میں اسلامی تعاون تنظیم گروپ کا جنوبی ایشیا کی علاقائی صورتحال پر مشترکہ بیان سامنے آیا تھا جس میں جنوبی ایشیا میں بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا،او آئی سی گروپ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کے باعث پہلے سے ہی غیر مستحکم خطے حالات مزید کشیدہ ہو رہے ہیں.

Shares: