بھارتی باکسر کو شکست دے کر کراچی پہنچنے پر سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی کا شاندار استقبال کیا گیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں باکسر شہیر آفریدی کا کہنا تھا کہ الحمد للہ میں نے پاکستان کا نام روشن کیا، اور بھارت کو شکست دی،میں بھی گلی محلے کے کلب سے نکل کر یہاں تک پہنچا ہوں۔میں سندھ پولیس اور بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں انہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔ میں نے جنوری میں سائن کیا تھا ابھی جاکر فائٹ کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔یہ فائٹ جیتنے کے لئے بہت محنت کی ،دس راؤنڈ کی فائٹ کو چوتھے راؤنڈ میں اسے شکست دے کر ختم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے والد نے ہر وقت میرے اوپر محنت کی اور آج الحمدللہ یہاں تک پہنچا ہوں۔ پاکستان میں بہت سارے کلب موجود ہے اور ٹیلنٹ ہے ان کو آگےلانے کی ضرورت ہے۔بھارت کے ساتھ سیاسی معاملات اپنی جگہ اس کو وہی رکھنا ہے کھیل کو کھیل کی حد تک رکھنا چاہیے۔سپورٹرز کی وجہ سے ہی آج کامیابی ممکن ہوئی، تمام سپورٹر زکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اس موقع پر ایئرپورٹ پر صوبائی وزیر سعید غنی، ڈی آئی جی آر آر ایف غلام اظفر مہیسر، ایس یس پی علی رضا نے ان کا استقبال کیا۔ساتھی پولیس اہلکاروں نےپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے، اس موقع پر فلک شگاف نعروں سے ایئرپورٹ گونج اٹھا۔، ساتھی اہلکاروں نے آر آر ایف ملازم شہیر آفریدی کو کندھوں پر اٹھا لیا۔

شرجیل میمن سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات

پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سنیٹر منتخب ہو گئے

Shares: