بہاولپور کے معروف وکٹوریہ اسپتال سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں بھارتی حملے میں 7 معصوم شہریوں کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ زخمیوں کو ہنگامی بنیادوں پر طبی سہولیات فراہم کی گئیں، اور اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ مزید مریضوں کو بھی اسپتال لایا جا رہا ہے جنہیں فوری طبی امداد دی جا رہی ہے۔بھارتی افواج کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں پر میزائل حملوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ مریدکے، بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد اور راولپنڈی میں یکے بعد دیگرے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہو گئی ہے۔
باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق مظفرآباد میں مرکزی گرڈ اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا، جہاں شدید نقصان کی اطلاعات ہیں۔ مریدکے اور بہاولپور میں بھی حساس تنصیبات کے قریب دھماکوں کی اطلاعات ملی ہیں، تاہم کسی جانی نقصان کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔ادھر آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جب کہ راولپنڈی کے مضافاتی علاقوں میں بھی زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں۔
دوسری جانب معروف قانون دان ایڈووکیٹ خالد یوسف نے ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ بھارت کی کھلی جارحیت ہے اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ عالمی برادری کو فوری طور پر اس کا نوٹس لینا چاہیے۔”پاکستانی وزارت خارجہ اور دفاعی اداروں کی جانب سے تاحال سرکاری موقف سامنے نہیں آیا، تاہم سیکیورٹی اداروں نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
روسی فتح کی 80 ویں سالگرہ، صدر مملکت نے روس کے تعمیری کردار کو سراہا
شہیر آفریدی کا وطن واپسی پر شاندار استقبال،فتح پاک فوج کے نام کر دی
اسرائیل کی یمن پر بمباری، تین افراد مارے گئے