بھارت کی جانب سےمیزائل حملوں کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اعلان کیا ہے کہ تمام داخلی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے بھی اپنے تمام پروازیں معطل کر دی ہیں اور مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کو واپس جائیں۔ پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ تمام پروازیں کراچی منتقل کر دی گئی ہیں اور مسافروں کو متبادل انتظامات فراہم کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان نے بھارت کی جارحیت کے جواب میں اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں اور تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ، پاکستان نے بھارت کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات بھی معطل کر دیے ہیں اور بھارتی شہریوں کے لیے خصوصی ویزا اسکیم بھی بند کر دی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج نے 6 مئی 2025 کو آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفرآباد اور بہاولپور میں میزائل حملے کیے، جن میں ایک معصوم بچہ شہید اور دو افراد زخمی ہوئے۔ پاکستانی فوج نے ان حملوں کو "بزدلانہ کارروائی” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کا جواب دیں گے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستانی فضائیہ مکمل طور پر چوکس ہے اور بھارتی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روکا گیا ہے۔