بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مختلف ریاستوں میں 16 ایئرپورٹس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق یہ اقدام مبینہ دہشت گردی کے خطرات اور حساس معلومات کے افشاء کے بعد اُٹھایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ اداروں نے ممکنہ دہشت گرد حملے کی اطلاع دی ہے، جس کے بعد وزارت داخلہ نے فوری طور پر ان ایئرپورٹس پر تمام فضائی آپریشنز روکنے کا حکم دیا۔ سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور ایئرپورٹس کے اطراف کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ان ایئرپورٹس میں دہلی، ممبئی، چنئی، کولکتہ، احمد آباد، جے پور، لکھنؤ، گوہاٹی، پٹنہ، بھوپال، امریٹسر، ناگپور، رانچی، شری نگر، کانپور اور بنگلورو شامل ہیں۔ ایئرپورٹس کی بندش سے مقامی اور بین الاقوامی پروازیں متاثر ہو رہی ہیں، جب کہ مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
بھارتی وزارتِ شہری ہوا بازی نے ایئرپورٹس کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ اقدام شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے اور جلد صورتحال معمول پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔”واضح رہے کہ حالیہ دنوں بھارت کو اندرونی سیکیورٹی چیلنجز کے علاوہ سرحدی کشیدگی کا بھی سامنا ہے، جس کے باعث ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایئرپورٹس کی بندش بھارتی حکومت کی بے یقینی اور خوف کی علامت ہے۔
آئیسکو نے راولپنڈی اور گردونواح میں بلیک آؤٹ کی خبروں کی تردید کر دی
شہریوں کا رضاکارانہ اقدام،مظفرآباد کے 60 فیصد علاقوں میں بجلی بند
بھارتی پنجاب میں پاک فوج خوش آمدید ، مودی مردہ باد کے نعرے
بھارتی خبر رساں ادارے کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ،جھوٹ بے نقاب