مظفرگڑھ میں بجلی کی ہائی وولٹیج لٹکتی تاریں شہریوں کے لیے وبال جان بن گئیں۔ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرانے کے باعث کرنٹ لگنے سے 5 سے زائد شہری زخمی ہوگئے اور 2 بکرے مرگئے۔اہل علاقہ نے احتجاجاً لٹکتی تاروں پر وزیراعظم عمران خان کی تصویریں لگانے کا اعلان کردیا.تفصیلات کے مطابق محلہ شیخوپورہ کی کھجوروں کے باغ والی گلی میں بجلی کی لٹکتی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرانے کے باعث علاقے کے رہائشیوں اللہ ڈتہ،فلک شیر،ظہیر،بلاول اور دیگر کو شدید کرنٹ لگا۔مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی جبکہ ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث 2 بکرے بھی مرگئے جس کے باعث غریب چرواہوں کو ہزاروں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا.اہل علاقہ کیمطابق علاقے میں بجلی کے کھمبوں کی تنصیب کے لیے کئی مرتبہ میپکو حکام،مقامی ممبران اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کو درخواستیں دیں وزیراعظم سیٹیزن پورٹل میں میپکو حکام کیخلاف شکایات درج کرائیں لیکن میپکو حکام روایتی بے حسی اور غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔شکایات کے اندراج کے بعد فرضی کاروائیاں صرف علاقے کے سروے تک ہی محدود رہتی ہیں لیکن بجلی کے کھمبوں کی تنصیب کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے جاتے.کرنٹ لگنے سے متاثرہ شہریوں اور چرواہوں نے میپکو حکام سے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے.اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر علاقے میں بجلی کے کھمبے نہ نصب کیے گئے تو بجلی کی لٹکتی ہائی وولٹیج تاروں پر احتجاجاً وزیراعظم عمران خان کی تصاویر لگادی جائیں گی.
مزید دیکھیں
مقبول
سیالکوٹ: رمضان سہولت بازار: اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی
سیالکوٹ ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض) ڈپٹی...
پاکستان سمیت 43 ممالک کے شہریوں پر امریکہ کے سفر پر پابندیوں کا امکان
ٹرمپ انتظامیہ امریکہ آنے کے لئے 43 ممالک کے...
190 ملین پاؤنڈ،وزیراعظم نے دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے 190 ملین...
قومی کرکٹر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی ولادت
اسلام آباد: قومی کرکٹر حارث رؤف کے ہاں بیٹے...
پنجاب میں آوارہ کتوں کو جان سے مارنے پر احتجاج کا اعلان
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں...
بجلی کی لٹکتی تاریں مظفرگڑھ کے باسیوں کے لئے وبال جان بن گئیں،5افرادمتاثر،دوبکرے مرگئے
