موجودہ ملکی حالات اور سکیورٹی کے پیش نظر پی ایس ایل سیزن 10 کے میچز کو کراچی شفٹ کردیا گیا ہے-

ذرائع کے مطابق موجودہ ملکی حالات اور سکیورٹی کے پیش نظر پی سی بی ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں کھلاڑی اور پی ایس ایل فرنچائز حکام بھی شریک ہیں جس میں پی ا یس ایل 10 کے بقیہ میچز اور بنگلہ دیش سیریز کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ایک ڈرون گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس نے سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔ راولپنڈی میں پاک فوج نے تین ڈرونز مار گرائے ہیں،گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل 10 اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہے گا، اور کسی میچ کی منسوخی یا ملتوی کیے جانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

تاہم پنڈی اسٹیڈیم جیسے حساس مقام کے قریب ڈرون گرنے کے واقعے نے پی سی بی کی سیکیورٹی پالیسی کو ایک بار پھر چیلنج کر دیا ہے کرکٹ حلقوں میں بے چینی کی فضا قائم ہے اور شائقین کرکٹ پی ایس ایل کے مستقبل کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں۔

Shares: