بھارتی جارحیت اور آپریشن سندور کی ناکامی: پاکستانی قوم کی پرعزم جواب

بھارت نے اپنی جارحیت کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے ایک نیا آپریشن شروع کیا جس کا نام "سندور” رکھا۔ لیکن یہ آپریشن بھارتی فوج کی بڑی ناکامی میں بدل گیا جب پاک فوج اور پاک فضائیہ نے شجاعت و بہادری سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

پاکستانی شہریوں نے بھارتی آپریشن کے ناکامی کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا گمان تھا کہ وہ آپریشن "سندور” کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچا سکے گا، لیکن پاک فوج نے ان کی تمام امیدوں کو چکنا چور کر دیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ بھارت نے آپریشن کا نام سندور رکھا، لیکن ہمارے سپاہیوں نے ان کے ماتھے پر سچ میں سندور لگا دیا۔پاکستانی شہریوں نے بھارتی فضائیہ کے طیارے رافیل کو بھی بھارت کا غرور قرار دیتے ہوئے کہا کہ رافیل طیارے بھارتی فضائیہ کا جواز تھے، لیکن جب پاک فضائیہ نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کا جواب دیا تو پانچ بھارتی طیارے مار گرائے گئے۔ پاکستانی شہریوں نے مزید کہا کہ بھارت یہ سمجھتا تھا کہ پاکستانی ڈرون حملوں سے خوفزدہ ہو جائے گا، مگر پاکستانی شاہینوں نے ان کے 25 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

بھارت کے میڈیا کی شور مچانے کی عادت پر شہریوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستانی میڈیا کا پرانا وطیرہ ہے کہ وہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ تاہم پاکستانی قوم کا حوصلہ بلند ہے، اور وہ ہر محاذ پر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔پاکستانی عوام کا کہنا تھا کہ "یہ قوم نہ کبھی ڈری ہے نہ جھکی ہے”، اور یہ ہر حال میں اپنے وطن کی حفاظت کے لیے تیار ہے۔ ایک شہری نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کی مکمل بریگیڈ کو تباہ کر دیا ہے، جس سے بھارت کو واضح پیغام مل چکا ہے۔پاکستانی شہریوں نے بھارت کی بزدلی پر بھی سخت ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ "تم بزدل قوم ہو جو صرف سکھوں پر ظلم کر سکتے ہو یا کینیڈا میں بے گناہ لوگوں کو مار سکتے ہو۔” مودی کے بارے میں شہریوں کا کہنا تھا کہ "مودی کے لیے گھر میں چھپنا بھی مشکل ہو گا” کیونکہ اس کی پالیسیوں نے بھارت میں نفرت اور انتہا پسندی کو ہوا دی ہے۔ پاکستانی عوام نے اپنے افواج کے ساتھ اپنے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ "عوام پرعزم ہے اور ہر محاذ پر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔”

Shares: