پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کا معاملہ ،جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا

جنید اکبر نے اپنا استعفیٰ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے حوالے کر دیا،جنید اکبر کا کہنا تھا کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھا، پارٹی قیادت کی ہدایت پر اپناا ستعفیٰ جمع کروایا، جنید اکبر کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں استعفیٰ بارے بتا دیا،

واضح رہے کہ عمران خان نے جنید اکبر سے کہا تھا کہ وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیں اور پارٹی کو متحرک کریں جس کے بعد جنید اکبر مستعفی ہو گئے ہیں

Shares: