چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل کی تردید کردی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرنے کہا کہ وزیراعظم نے اسمبلی میں آفر دی جس کا ہم نے خیر مقدم کیا اور کہا کہ عمران خان سے پوچھیں گے، پارٹی سے پوچھیں گے پھر بات کرینگے،بانی پی ٹی آئی کی اندر کی بات کو باہر کبھی شیئر نہیں کیا، ان کے بچے سامنے آئے، بانی پی ٹی آئی کے بچے حالات سے باخبر ہیں، قاسم اور سلیمان اپنے والد سے رابطے میں ہیں، بچوں نے بھی کہہ دیا کہ کوئی ڈیل نہیں کی گئی،سی صورت ڈیل نہیں ہوگی، کس چیز کی ڈیل ہوگی، عمران خان ناجائز اور ناحق جیل میں ہیں، سیاسی مسائل کا سیاسی حل ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل کی تردید کرتا ہوں البتہ سیاسی معاملات کا حل ڈائیلاگ سے ہی ہونا چاہیے۔

دوسری جانب علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پیرول پر رہائی کیلئے علی امین گنڈاپور کی جانب سے دائر درخواست کا علم ہی نہیں تھا.کنول شوزب کو غلط فہمی ہوئی ہے خاتون ہے ٹریننگ کی ضرورت ہے کہ کیسے پروفیشنل طریقہ سے ردعمل دیا جاتا ہے. وکلاء نے کہا ہے کہ آدھے گھنٹے کے دلائل میں فیصلہ ہو سکتا اور عمران خان کی رہائی ہو سکتی ہے، ایک دو دن میں ہونے والے معمول کے کلیریکل کاموں کیلئے اب مہینوں جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے، اب نوٹس ہو گئے آئندہ بدھ کو بحث ہو گی دیکھتے ہیں کب تک چلاتے ہیں آگے عید بھی آ رہی ہے.

Shares: