بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو اپنی حکومت کی جانب سے پاکستان کے دورے کے لیے زبانی گرین سگنل مل گیا ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق بی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ اب صرف تحریری اجازت نامے کا انتظار ہے، جس کے بعد کھلاڑیوں سے باضابطہ بات چیت کی جائے گی۔پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پانچ ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز شیڈول کی گئی ہے، جو پہلے 25 مئی سے 3 جون تک طے تھی۔ تاہم، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کی وجہ سے سیریز کے شیڈول میں تھوڑی رد و بدل متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق، سیریز اب 27 مئی سے 5 جون تک کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔
🔹 لاہور میں پہلا میچ
سیریز کے پہلے میچ کے لیے فیصل آباد کا انتخاب کیا گیا تھا، تاہم اب لاہور کو ترجیح دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاجسٹک سہولیات اور سیکیورٹی وجوہات کے باعث پہلا میچ لاہور میں کروانے کا امکان بڑھ گیا ہے۔
🔹 کیا ہوگا اگلا مرحلہ؟
بی سی بی آفیشلز کے مطابق تحریری اجازت ملتے ہی اسکواڈ کے انتخاب اور کھلاڑیوں سے مشاورت کا عمل شروع کیا جائے گا۔”یاد رہے کہ پاکستان حالیہ کشیدگی کے باوجود بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی طرف اہم قدم بڑھا رہا ہے، اور بنگلا دیش کی آمد اس سمت ایک مثبت پیش رفت ہو گی۔
پاکستان کی امریکا کو زیرو ٹیرف پر دو طرفہ تجارتی معاہدے کی پیشکش
یومِ تشکر: پاک فوج نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا، سندھ کابینہ
امریکا اور یو اے ای کے درمیان جدیداے آئی چپس کی فراہمی کا معاہدہ
ہم نے سیز فائر کی درخواست نہیں کی، بھارت نے جنگ بندی کی پیشکش کی، اسحاق ڈار