معروف امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے بھارتی فضائیہ کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت نے حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے کئی جنگی طیارے مار گرائے۔
باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی ٹی وی پروگرام کے دوران ایک صحافی کے سوال پر، جس میں بھارتی ڈی جی ملٹری آپریشنز کے "پاکستان کے طیارے گرانے” کے دعوے کا حوالہ دیا گیا، کرسٹین فیئر نے کہاکہ میں اسے ایک بکواس کے طور پر دیکھتی ہوں، کیونکہ اس دعوے کی کوئی قابل اعتماد تصدیق موجود نہیں ہے۔”
🔹 ایئرفیلڈز پر حملے کا دعویٰ بھی مسترد
کرسٹین فیئر نے بھارتی میڈیا کے اس دعوے کو بھی غیر مصدقہ اور مبالغہ آمیز قرار دیا کہ بھارت نے پاکستان کی 20 فیصد ایئرفیلڈز کو نقصان پہنچایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، یہ پروپیگنڈا زیادہ لگتا ہے۔”
🔹 پس منظر
یہ تبصرہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت کی جانب سے متعدد دعوے کیے جا رہے ہیں کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران اس نے پاکستانی فضائی اثاثوں کو "بھاری نقصان” پہنچایا ہے، تاہم اب تک کسی بین الاقوامی یا آزاد ذرائع سے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
بنگلا دیش کو دورۂ پاکستان کے لیے گرین سگنل مل گیا، شیڈول پر نظرثانی کا امکان
پاکستان کی امریکا کو زیرو ٹیرف پر دو طرفہ تجارتی معاہدے کی پیشکش
یومِ تشکر: پاک فوج نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا، سندھ کابینہ








