پاکستان کے خلاف آپریشن سندور میں ناکامی کے بعد بھارت میں عوامی غصے کے خدشے کے پیشِ نظر اہم حکومتی وزراء اور بی جے پی رہنماؤں کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے دہلی پولیس کو فوری طور پر اہم شخصیات کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

بھارتی میڈیا خصوصاً انڈین ایکسپریس کی رپورٹس کے مطابق جن سیاست دانوں اور وزراء کی سکیورٹی بڑھائی جا رہی ہے ان سب کا تعلق حکومتی جماعت بی جے پی سےہے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکرکو بھی اضافی سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے،دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گبتااور سیکرٹری خارجہ وکرم مسری سمیت بی جے پی کے 25 رہنماؤں کی سکیورٹی سخت کرنےکا فیصلہ کیا گیا،انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی پرمامورکئےجانےوالے اہلکاروں کو فائرنگ اور طبی امداد کی خصوصی تربیت بھی دی جائیگی،دیگر جن سیاست دانوں اور وزراء کی سکیورٹی بڑھائی گئی ہے ان میں جے پی نادا اور بھوپندر یادیو ، نیشی کانت دوبے اور سدھنشو ترویدی شامل ہیں،بی جے پی کے وزراء اور سیاست دانوں کو خطرات کے حوالے سے دہلی پولیس کا خصوصی اجلاس بھی منعقد ہوا۔

دفاعی ماہرین کا کہناہے کہ اپنے ہی ملک میں بھارتی سیاستدانوں کی سیکورٹی بڑھانے کی ضرورت کیوں پیش آرہی ہے،مودی کے جنگی جنون اور ناکامی نےاپنے وزراءاورسیاست دانوں کی زندگیوں تک کو خطرات سے دوچار کردیا،آپریشن سندور کی ناکامی کےبعد عوامی غصے سےبچنے کیلئے سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

Shares: