عمران خان کی بہن علیمہ خان کی نمل یونیورسٹی کی فنڈریزنگ کیلئے برطانیہ جانے کی اجازت کی درخواست مسترد، انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے بیرون ملک جانے کی درخواست خارج کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نام سفری پابندی کی فہرست سے نکال نکالتے ہوئے بیرون ملک جانے کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کا حکم دیا تھا ،جس پر علیمہ خان نے ٹرائل کورٹ میں درخواست دی تھی جس پر عدالت نے آج فیصلہ سنا دیا ہے، عدالت نے درخواست خارج کر دی ہے

عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میرے اوپر 50 سے 60 پرچے درج ہو چکے ہیں میرا گناہ صرف عمران خان کے پیغام کو آپ تک پہنچانا ہے پچھلے 5 دنوں میں کبھی اسلام آباد ہائیکورٹ کبھی پشاور ہائیکورٹ کبھی ATC آج تیسری مرتبہ پیش ہوئی ہوں دو گھنٹے لگ گئے باور کروانے میں کہ میرے لیے ٹریولنگ کیوں ضروری ہے۔ جب بھی عمران خان احتجاج کی کال دیتا ہے تو مذاکرات کی خبریں پھیلا دی جاتی ہیں ۔عمران خان نے 6 مئی کو کسی سے ملاقات کا ذکر ہم سے نہیں کیا،

Shares: