پہلگام حملہ بھارت کا فالس فلیگ ڈرامہ، پاکستان پر جارحیت اور آپریشن "بُنیانُ مرصوص” کی مکمل تفصیل،پاکستان نے دنیا کو آگاہ کرنے لئے ڈوزیئر تیار کر لیا، بھارت نے صرف 10 منٹ میں پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرا دیا، کوئی تحقیقات نہیں،

22 اپریل 2025 کو بھارتی زیر تسلط جموں و کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں ایک مبینہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال نے خطے کے امن کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ بھارت نے صرف 10 منٹ کے اندر پاکستان پر حملے کا الزام عائد کر دیا، بغیر کسی ثبوت یا تفتیش کے۔ پاکستان نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی پیشکش کی جسے بھارت نے مسترد کر دیا۔

پہلگام، جو پاکستان کی سرحد سے 200 کلومیٹر دور ہے، وہاں پیش آئے واقعے کو عالمی مبصرین نے "مشتبہ اور سوچی سمجھی کارروائی” قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے بلا تحقیق پاکستان پر الزامات عائد کر دیے، جبکہ بھارتی حکومت نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کی۔

پہلگام واقعے کے محض چند گھنٹوں بعد، بھارت نے پاکستان کے مختلف شہروں اور آزاد کشمیر پر میزائل اور ڈرون حملے کیے۔ ان حملوں میں مریدکے میں جامع مسجد کو نشانہ بنایا گیا، درجنوں شہری شہید،بہاولپور میں خواتین و بچوں سمیت کئی افراد شہید ہوئے۔مظفرآباد میں مسجد پر حملے سے بے گناہ شہری جان بحق،مزید برآں، بھارتی فوج کی جانب سے 100 سے زائد ڈرونز نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

پاکستان کا مؤقف: جنگی جنون کے بجائے انصاف و تحقیقات کی دعوت
پاکستان نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غیر جانبدار عالمی تحقیقات کرائی جائے۔
بھارت شواہد پیش کرے یا بے بنیاد الزامات سے گریز کرے۔سفارتی ذرائع سے مسئلہ حل کیا جائے۔پاکستان نے اقوامِ متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی اداروں کو بھی فالس فلیگ شواہد کے ساتھ ڈوزیئر جمع کرایا۔

بھارتی میڈیا کا کردار: فیک نیوز اور جنگی ہیجان
بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی جعلی خبروں نے حالات کو مزید بگاڑ دیا۔جھوٹی تصاویر، پرانی ویڈیوز اور من گھڑت دعوے وائرل کیے گئے۔عالمی میڈیا نے ان دعوؤں کو "جھوٹ اور بے بنیاد” قرار دے دیا۔

پاکستان کا دفاعی ردعمل: آپریشن "بُنیانُ مرصوص” کا آغاز
بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے 10 مئی 2025 کو آئینی دفاعی حق کے تحت "آپریشن بُنیانُ مرصوص” کا آغاز کیا، جس میں
کلیدی اہداف:
5 بھارتی لڑاکا طیارے تباہ (Rafale، MiG-29، SU-30)
84 بھارتی ڈرونز مار گرائے گئے
S-400 دفاعی نظام، بریہموس میزائل گودام، فوجی ہیڈکوارٹرز تباہ کیے گئے
صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، شہری علاقوں سے مکمل اجتناب کیا گیا

جدید ہتھیاروں کا استعمال:
فضا سے فضا میں مار کرنے والے Fatah F1, F2 میزائل
PAF کی گائیڈڈ بمباری
لانگ رینج ڈرونز اور توپ خانہ

پاکستان کا پیغام: امن ہماری ترجیح، مگر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے واضح کیا کہ "ہم امن کے خواہاں ہیں، مگر کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہم نے بین الاقوامی قوانین کے مطابق کارروائی کی اور صرف حملہ آور تنصیبات کو نشانہ بنایا۔”

تاریخی پس منظر: بھارت کا جھوٹ پر مبنی ماضی
تاریخ گواہ ہے کہ بھارت نے متعدد بار فالس فلیگ آپریشنز سے عوامی ہمدردی حاصل کی،سیاسی فائدہ لیا،پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی کوشش کی،نمایاں مثالیں
سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکہ (2007)
ممبئی حملے (2008)
پلوامہ حملہ (2019) — جسے سابق بھارتی گورنر نے "داخلی سیاسی سازش” قرار دیا تھا۔

بھارت نے ایک بار پھر انتخابات اور سفارتی وقت کے قریب حملہ کر کے اپنے سیاسی عزائم کو آشکار کیا ہے۔ پاکستان نے نہ صرف کامیاب دفاع کیا بلکہ عالمی سطح پر ثابت قدمی، ذمہ داری اور قانونی برتری بھی قائم رکھی۔

Dossier – Final (18 May 2025)-1

Shares: