اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول حاصل کرلےگی۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فوج کے ٖفضائی حملے اور زمینی آپریشن جاری ہے اور ایسے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول حاصل کرلےگی، غزہ میں لڑائی شدید ہے، ہم پیشرفت کر رہے ہیں اور ہم غزہ پٹی کے تمام علاقے کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔

دوسری جانب خلیجی میڈیا کا بتانا ہےکہ اسرائیلی فورسز نے ایک گھنٹے کے دوران غزہ میں 30 فضائی حملے کیے ہیں جن میں صبح سے 32 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جب کہ اسرائیلی فوج نے شہریوں کو خان یونس سے بھی انخلا کا حکم دیا ہے۔

بھارتی بورڈ کی ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں کی تردید

واضح رہے کہ نیتن یاہو سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے بھی غزہ پٹی کا کنٹرول سنبھالنے اور فلسطینیوں کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا مگر عالمی دباؤ کی وجہ سے وہ بعد ازاں اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئے تھے۔

اسرائیل کے انتہا پسند وزیر خزانہ بتسلئیل سموتریچ نے پیر کے روز ایک متنازعہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ کو صرف "کم سے کم خوراک اور دوا” فراہم کی جائے گی، اور یہ بھی اس شرط کے ساتھ کہ "حماس تک ان میں سے کچھ نہیں پہنچے گا”ہم گذشتہ ڈیڑھ سال سے غزہ کو مکمل طور پر تباہ کر رہے ہیں اور اُسے ملبے کا ڈھیر بنا دیں گے۔ فوج ایک پتھر بھی اپنی جگہ پر نہیں چھوڑے گی، سموٹریچ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ "غزہ کے شہریوں کو جنوبی حصے میں دھکیلا جائے گا اور وہاں سے وہ تیسرے ممالک منتقل ہوں گے۔

سپریم جوڈیشل کمیشن اجلاس، جسٹس اعجازسواتی بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقرر

اسرائیل نے 18 مارچ کو غزہ پر اپنی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دی تھیں، جو ایک عارضی جنگ بندی کے بعد روکی گئی تھیں یہ جنگ بندی مصر، قطر اور امریکا کی ثالثی سے طے پائی تھی، تاہم مذاکرات کے اگلے مرحلے میں تعطل کے بعد اسرائیل نے دوبارہ کارروائیاں شروع کر دیں۔

Shares: