آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کے لیے گیس نرخوں میں رد و بدل کی منظوری دے دی ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق سوئی سدرن کے لیے گیس نرخ میں فی ایم ایم بی ٹی یو 103 روپے 95 پیسے کی کمی کی سفارش کی گئی ہے، جب کہ سوئی ناردرن کے لیے 116 روپے 90 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔اوگرا ترجمان کے مطابق گیس قیمتوں سے متعلق سمری کو حتمی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ یہ سفارشات مالی سال 2025-26ء کے شارٹ فال کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ حتمی نوٹیفکیشن وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔اوگرا نے اس کے ساتھ ساتھ گیس مینجمنٹ سے متعلق سوئی ناردرن (ایس این جی پی ایل) کا معاملہ بھی وفاقی حکومت کے سامنے رکھنے کی سفارش کی ہے۔

ریگولیٹری اتھارٹی نے گیس صارفین کے لیے کیٹیگری وائز قیمتیں مقرر کرنے کی تجویز بھی دی ہے تاکہ مختلف شعبہ جات کے صارفین کے لیے شفاف اور منصفانہ نرخ لاگو کیے جا سکیں۔

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

چینی سفیر کا ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، ایئر چیف سے اہم ملاقات

یورپی یونین اور برطانیہ کی روس پر نئی پابندیاں، شیڈو فلیٹ اور مالیاتی ادارے شامل

سندھ کابینہ اجلاس، ٹریفک اصلاحات، عدالتی نظام میں بہتری، اور سماجی ترقی کے اہم فیصلے

پاکستان کا امارات کے بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

Shares: