اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ذو الحج کے چاند کی رویت اور عید الاضحیٰ کی متوقع تاریخ کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے۔

سپارکو نے کہا ہے کہ فلکیاتی ماڈلز کے مطابق، ذوالحجہ کے نئےچاند کی پیدائش 27 مئی 2025 کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق 08:02 بجے ہوگی27 مئی 2025 (29 ذیقعد) کے لیے پاکستان کے حوالے سے سائنسی تجزیہ کے مطابق غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی،سائنسی لحاظ سے بہترین موسمی حالات میں بھی ملک بھر میں چاند کےنظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں، اس تناظر میں یکم ذوالحجہ 29 مئی 2025 کو متوقع ہے جس کے حساب سے ملک بھر میں عیدالاضحٰی 07 جون 2025 کو منائی جائے گی،تاہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی چشم دید گواہیوں اور موسمی حالات کے مطابق چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ کرنے کی مجاز ہے۔

Shares: