امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں ایک چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی جبکہ کم از کم 15 مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ آدھی رات کے قریب پیش آیا، جب ایک سیسنا 550 ماڈل کا نجی طیارہ سان ڈیاگو کے رہائشی علاقے مرفی کینین میں گر کر تباہ ہو گیا۔سان ڈیاگو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ متاثرہ علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور عوام کو وہاں جانے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق، سان ڈیاگو کے اسسٹنٹ فائر چیف ڈین ایڈی نے پریس کانفرنس میں کہا کہطیارہ گرنے سے دھماکے کے بعد بہت بڑا ملبہ پھیل گیا ہے۔ ہر جگہ جیٹ فیول موجود ہے، اور ہماری اولین ترجیح تمام متاثرہ گھروں کی تلاش اور رہائشیوں کو محفوظ نکالنا ہے۔”

انہوں نے بتایا کہ گھنے دھند کی وجہ سے حادثے کے وقت دیکھنا انتہائی مشکل تھا، اور طیارہ براہ راست متعدد گھروں سے ٹکرا گیا۔حادثے سے 15 گھروں کو شدید نقصان پہنچا، متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں.جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی ٹیمیں موجود ہیں جبکہ علاقے کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کے مطابق، حادثہ منٹگمری-گبز ایگزیکٹو ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا۔ فی الحال جہاز میں سوار افراد کی درست تعداد معلوم نہیں ہو سکی۔ایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اسرائیلی حملے کی صورت میں امریکا کو ذمہ دار ٹھہرائیں گے،ایرانی وزیر خارجہ

ائر وائس مارشل اورنگزیب نے بھارت کو میڈیا وار میں بھی ہرادیا،بھارتی صحافی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ

فرانس میں بچوں کا جنسی استحصال ، پادری، پیرامیڈک اور میوزک ٹیچر سمیت 55 افراد گرفتار

پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب،ہم اپنے جوہری نظام پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں

Shares: