لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں سروس سٹیشنز پر واٹر ری سائیکلنگ پلانٹس لگانے کا حکم دے دیا،عدالت نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر فوری عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ پانی محفوظ بنانے کیلئے مزید اقدامات ضروری ہیں۔

سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،قصور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی بحالی پر رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، محکمہ ماحولیات نے کہاکہ نجی کمپنی ایک سال میں پلانٹ بحال نہ کر سکی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ قصور کا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بند ہونے سے بیماریاں پھیل رہی ہیں،قصور میں پیدا ہونے والے بچے بیماریوں کاشکار ہو رہے ہیں،قصور میں آلودہ پانی سے سنگین بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سی بی ڈی نے بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے واٹر ٹینک بنایا ہے،بارش کا پانی روڈ صفائی اور پودوں کیلئے استعمال ہوگا، جسٹس شاہد کریم نے کہاسی بی ڈی کا اقدام قابل تعریف ہے،وکیل محکمہ ماحولیات نے کہاکہ موٹروے پر فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کیلئے ای پی اے متحرک ہے،موٹروے کے اطراف باقیادت جلانے پر چالان کئے جا رہے ہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر کمشنر لاہور سے ٹریٹمنٹ پلانٹ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

Shares: