پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے حافظ عبدالکریم کو مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ عبدالکریم کی قیادت میں مرکزی جمعیت اہلحدیث مزید مضبوط اور فعال ہو گی
مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک،انجینئر حارث ڈار، ترجمان تابش قیوم و دیگر کا کہنا تھا کہ حافظ عبدالکریم کو دینی، علمی اور عوامی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،حافظ عبدالکریم کا بلا مقابلہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کا صدر منتخب ہونا انکے لئے ایک اعزاز ہے،پاکستان کو اس وقت ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو نظریاتی بنیادوں پر متحد ہو کر ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر سکے،امید ہے حافظ عبدالکریم پاکستانی قوم کے اتحاد اور نظریہ پاکستان کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کریں گے








