عید الاضحی کے موقع پر مسافروں سے ناجائز کرایے کی وصولی روکنے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق سینئر وزیر اور وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر عوام سے زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ جو ٹرانسپورٹرز مقررہ کرایوں سے زیادہ وصول کر رہے ہیں، ان کے خلاف فوری اقدامات کیے جائیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھائے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ٹرانسپورٹرز کرایوں میں من مانا اضافہ کر کے شہریوں پر بوجھ ڈال رہے ہیں، جو ہرگز قابل قبول نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف جرمانے، لائسنس کی معطلی اور روٹ پرمٹ کی منسوخی جیسے سخت اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان اور ایمل ولی خان میں صلح








