کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد عیدالاضحیٰ ہفتہ 7 جون کو منائی جائے گی۔
باغی ٹی وی کے مطابق اس کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اسلام آباد میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا اور کسی مقام سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق یکم ذوالحج جمعرات 29 مئی کو ہو گی، جب کہ عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی۔ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے.
کراچی زونل رویت ہلال کمیٹی کے رکن علامہ حافظ محمد سلفی نے تصدیق کی کہ کراچی میں کہیں چاند نظر نہیں آیا۔ مفتی رمضان سیالوی کے مطابق لاہور میں بھی چاند کی رویت کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ذرائع کے مطابق دارالحکومت میں بھی چاند نظر نہیں آیا۔کوئٹہ زونل کمیٹی کے چیئرمین انوار الحق حقانی نے بتایا کہ بلوچستان بھر سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔پشاور پروفیسر عبدالغفور نے بتایا کہ موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا۔
ماہرین فلکیات نے پہلے ہی امکان ظاہر کیا تھا کہ آج پاکستان میں چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔دوسری جانب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی آج ذوالحج کا چاند دیکھا جا رہا ہے۔ اماراتی فلکیاتی مرکز کے مطابق چاند 27 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کی صورت میں ان ممالک میں عیدالاضحیٰ جمعرات 6 جون کو منائی جائے گی۔
نیپرا نے کراچی کے لیے سولر منصوبوں کی منظوری دے دی
پاکستان کی مسجد اقصیٰ اور غزہ پر اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت