کوالالمپور: برونائی دارالسلام کے سلطان حسن بلقیہ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سلطان برونائی آسیان اجلاس میں شرکت کے لیے ملائیشیا میں موجود تھے جب تھکاوٹ کی وجہ سے طبیعت بگڑنے پر انہیں کوالا لمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں داخل کیا گیا،جہاں وہ ا ب خیریت سے ہیں ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے سلطان کی عیادت کرتے ہوئے طبی عملے کو ان کی مکمل دیکھ بھال کی ہدایت کی-
ان کے دفتر نے بتایا کہ 78 سالہ سلطان کو کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا گیا تھا اور ملائیشیا کے طبی ماہرین کے مشورے پر وہ وہاں کئی روز قیام کریں گے۔
یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
برونائی ایک چھوٹی مگر تیل اور گیس سے مالا مال ریاست ہے جو ملائیشیا کے پڑوس میں واقع ہے اور اپنی معاشی خوشحالی اور شاہی نظام کے باعث دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہے جس کے سلطان حسن بلقیہ ہیں جو دنیا کے طویل ترین حکمرانی کرنے والے حکمرانوں میں شمار ہوتے ہیں وہ 1968 سے برونائی کے سلطان ہیں ان کی شہرت نہ صرف طویل اقتدار بلکہ شاہی دولت کی وجہ سے بھی ہے، جن کی ذاتی دولت کا تخمینہ تقریباً 30 ارب ڈالر لگایا جاتا ہے، سلطا ن برونائی دنیا کے سب سے بڑے محل میں رہائش پذیر ہیں جس میں 1788 کمرے موجود ہیں وہ دنیا کی امیر ترین شاہی شخصیات میں سے ایک مانے جاتے ہیں۔سلطان برونائی میں وزیر اعظم، مسلح افواج کے کمانڈر، وزیر خزانہ، وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی







