اسلام آباد: آئی ایم ایف نے ٹیکس بڑھانے کیلئے سخت اقدامات کی تجویز دیدی۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ ٹیکس نا دہندگان کے خلاف مزید سخت اقدامات لیےجائیں، ٹیکس حکام کے اختیارات کےاستعمال میں اضافہ اور شفافیت لائی جائے، ٹیکس چوری روکنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال مزید بڑھایا جا ئے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پی او ایس پر ٹیکس چوری کا جرمانہ 5 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ٹیکس چوری پر جرمانے کے ساتھ فوجداری مقدمات درج کرنے کی بھی تجویز ہے، سولر پینلز سمیت تمام ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز ہے جبکہ کھاد، اسپرے اور زرعی آلات پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنےکی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں زرعی ان پٹس اور مشینری پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ پرتعیش اشیاء کی فہرست میں مزید اشیاء شامل کرکے ٹیکس میں اضافےکی بھی تجویز ہے، پرتعیش اشیاء پر سیلز ٹیکس 25 فیصد سے بڑھانے کی تجویز ہے۔