لاہور میں 9مئی کے پر تشدد واقعات میں سرکاری املاک کو کتنا نقصان ہوا ، رپورٹ پیش کر دی گئی

رپورٹ کے مطابق کیمروں، سرکاری گاڑیوں کی مد میں 10 کروڑ 68 لاکھ7ہزار 900کا نقصان ہوا ، جے آئی ٹی نے 9مئی کو نقصانات کی رپورٹ ٹرائل کورٹ میں جمع کر ادی ،دستاویزات کے مطابق لاہور میں9 مئی کے واقعات میں پولیس اور رینجرز کی 21 گاڑیاں تباہ ہوئیں، لاہور کے 9تھانوں کی حدود میں 9مئی کو درجنوں سرکاری گاڑیاں توڑی گئیں ، سرکاری گاڑیوں کو 8 کڑور 22 لاکھ 7ہزار 500 روپے کی مالیت کا نقصان پہنچایا گیا ،جناح ہاؤس کے قریب رینجرز کے ڈالے سمیت12 گاڑیوں میں توڑپھوڑ کی گئی .9مئی کے واقعات میں ٹریفک سگنلز اور آلات کو 53 لاکھ 5ہزار کا نقصان پہنچایا گیا، سیف سٹی کے کیمروں کو ایک کڑور 41لاکھ37ہزار500 روپے کا نقصان ہوا ،گرجا چوک کینٹ میں 25لاکھ 62ہزار 300 روپے مالیت کے کیمروں کو نقصان پہنچا ، شیر پاؤ پل کے قریب 5لاکھ 18ہزار مالیت کے کیمروں کو نقصان پہنچایا گیا ، قرطبہ چوک ،جیل روڈ ،شالیمار چوک پر بھی 5لاکھ 18روپے کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچا

Shares: