بالائی علاقوں کے بعد سندھ بھی تیز ہواؤں اور بارش کے سسٹم کی لپیٹ میں آ گیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق کوٹری میں موسلا دھار بارش اور آندھی کے نتیجے میں مختلف حادثات پیش آئے، جن میں دو افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہو گئے۔ حیدرآباد، جامشورو سمیت کئی شہروں میں بادل خوب برسے۔کوٹری کے ببر اسٹاپ پر دیوار گرنے سے 10 سالہ راشد چانڈیو جاں بحق ہوا، جب کہ بروہی چوک میں شہری ایاز تیز ہواؤں کے باعث پیش آنے والے حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔ کئی درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے، اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
بارش کے سبب جامشورو، کوٹری اور حیدرآباد میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی، جب کہ زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں، ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ شدید آندھی اور بارش سے درخت، بجلی کے کھمبے، گاڑیاں اور سولر پینل متاثر ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب آزاد کشمیر کے علاقوں میں گڑھی دوپٹہ میں 17 ملی میٹر اور مظفرآباد میں 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جب کہ خیبرپختونخوا، اسلام آباد، چکوال، اٹک اور بلوچستان میں بھی رم جھم کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز میں بارشوں کا یہ سلسلہ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔
اسرائیل کا حماس کے رہنما محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ
لائیو پروگرام میں چینی ماہر وکٹر گاؤ کا بھارتی جنرل بخشی کو کرارا جواب
ایران کا امریکی انسپکٹرز کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی مشروط اجازت پر غور