الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی پنجاب سے خالی ہونے والی جنرل نشست پر 29 مئی کو ہونے والا انتخاب ملتوی کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے باعث کیا گیا ہے، جو اس وقت سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سینیٹ الیکشن کا انعقاد اب سپریم کورٹ کے فیصلے تک مؤخر رہے گا۔

یاد رہے کہ یہ نشست سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اس پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو چکے ہیں۔

سندھ میں تیز ہواؤں اور بارش کا سسٹم داخل، افراد جاں بحق

سندھ میں تیز ہواؤں اور بارش کا سسٹم داخل، افراد جاں بحق

اسرائیل کا حماس کے رہنما محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ

Shares: