امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو صاف الفاظ میں آگاہ کر دیا ہے کہ ایران پر یکطرفہ حملہ نہ کیا جائے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے بلکہ ایک پائیدار حل کے قریب ہیں۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے اور جلد کسی معاہدے کی امید ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا اپنے انسپیکٹرز کے ساتھ ایران جائے گا اور جو مطلوبہ مواد ہو گا، وہ حاصل کرے گا۔ اگر ضرورت پڑی تو ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا لیکن "بغیر کسی جانی نقصان کے۔”

انہوں نے کہا کہ "ہم ایسی حکمت عملی چاہتے ہیں جس سے کم سے کم نقصان ہو اور امن کو ترجیح دی جائے۔”ٹرمپ نے اپنی عالمی پوزیشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت صرف امریکہ تک محدود نہیں رہی بلکہ وہ دنیا پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

یوکرین کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جو کچھ یوکرین میں ہو رہا ہے، وہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یوکرینی صدر زیلنسکی اور روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے لیے تیار ہیں اگر ضرورت پڑی۔ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر پیوٹن نے امریکا کے ساتھ کوئی چالاکی دکھائی تو اس کا جواب مختلف انداز میں دیا جائے گا۔

چترال: نوجوان نے ایک ہی وقت میں دو لڑکیوں سے نکاح کر کے نئی مثال قائم کر دی

الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب ملتوی کر دیا

پوپ لیو کی غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل

سندھ میں تیز ہواؤں اور بارش کا سسٹم داخل، افراد جاں بحق

Shares: