ایلون مسک نےٹرمپ انتظامیہ کی کفایت شعاری ٹیم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

ایلون مسک کاکہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی ٹیم میں میرا کردار ختم ہو رہا ہے،صدر ٹرمپ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے کام کا موقع دیا ،مجھے خصوصی سرکاری ملازم کا درجہ دیا گیا تھا،ایلون مسک سال میں 130 دن تک حکومتی خدمات سر انجام دے سکتے ہیں، ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد یہ مدت مئی کے آخر تک مکمل ہو رہی تھی،ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کےدفاعی اخراجات بل پر تنقید کی تھی،امریکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کو بتائے بغیر مشیر کا عہدہ چھوڑا ہے، وائٹ ہاؤس کے اہلکار نے بھی ایلون مسک کے ٹرمپ انتظامیہ چھوڑنے کی تصدیق کردی ہے۔

ایلون مسک نے ایک ہی روز پہلے صدر ٹرمپ کے ’بڑے خوبصورت بل‘ پر عدم اطیمنان کا اظہار کیا تھا،ایلون مسک نے کہا تھا کہ بل یا تو بڑا ہوسکتا ہے یا خوبصورت مگر وہ نہیں جانتے کہ ایسا بل دونوں خصوصیات کا حامل کیسے ہوسکتا ہے،ایلون مسک نے واضح کیا تھا کہ بل میں شامل بعض امور سے وہ خوش نہیں۔

Shares: