مودی سرکار کی پالیسیوں کے باعث بھارت میں غذائی قلت کا بحران بڑھ رہا ہے
بھارت دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بن چکا، لیکن کروڑوں لوگ آج بھی خوراک سے محروم ہیں،ورلڈ ہنگر انڈیکس کی رینکنگ میں بھارت 105 نمبر پر ہے،بھارت کی ورلڈ ہنگر انڈیکس میں رینکنگ نے مودی کے اپنے ملک کو معاشی طاقت قرار دینے کے دعوے کو جھوٹا ثابت کر دیا ،بھارت کے امیر 1 فیصد طبقے کو نکالا جائے، تو عوام کی حالت افریقہ کے پسماندہ ترین ممالک سے بھی بدترہے،بھارت کی مجموعی دولت کا 40 فیصد صرف 1 فیصد امیر طبقے کے پاس، مڈل اور لوئر مڈل کلاس عوام کے پاس محض 3 فیصد دولت ہے، تقریباً 70 کروڑ بھارتی شہریوں کو غذائی قلت کا سامنا ہیں،
بھارتی معاشی ترقی صرف اشاریوں میں دکھائی جاتی ہے، جبکہ دیہی بھارت فاقہ کشی کا شکار ہیںَبھارت کی 90 فیصد لیبر فورس مقرر کردہ سے کم اجرت لیتی ہے،مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں کے باعث 27 فیصد سے زائد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں








